Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ عالیہ بھٹ کے گھر قیامت ٹوٹ پڑی؛ انتہائی افسوسناک خبر

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کے نانا 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

عالیہ بھٹ کے نانا نریندرناتھ رازدان پھیپڑوں کے انفیکشن میں مبتلا تھے، انفیکشن بگڑنے کی وجہ سے انہیں بریچ کیڈی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

 اداکارہ عالیہ بھٹ کے نانا 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

 انفیکشن پھیلنے کے سبب انہیں آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ رہ سکے۔

بعدازاں عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے نانا کے انتقال کی تصدیق کی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے نانا کی سالگرہ کی ایک دلچسپ ویڈیو پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ ان کے نانا ایک زندہ دل اور بہادر انسان تھے۔