لائیو شو کے دوران معروف بھارتی اداکارہ و گلوکارہ نیشا اپادھیے کو گولی لگ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں ایک ثقافتی پروگرام کے دوران پرفارم کرتے ہوئے وہاں موجود لوگوں کی جانب سے خوشی میں کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں بھوجپوری لوک گلوکارہ نیشا اپادھیے گولی لگنے سے زخمی ہوگئیں۔
واقعے کے بعد انہیں طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں فائرنگ کے واقعے کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی جائیں گی کہ فائرنگ کیوں کی گئی اور اس میں کون کون ملوث تھا۔




















