بھارت کی لیجنڈری اداکارہ سلوچنا لتکر کا انتقال ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری اداکارہ سلوچنا لتکر کا 94 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔
ان کے انتقال سے قبل اداکارہ کی بیٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کہ ان کی والدہ کو سانس لینے میں مشکلات کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی طبیعت کافی خراب ہے۔

طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
نامور بھارتی اداکارہ سلوچنا لتکر نے 300 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
انہیں 1999 میں پدما شری اور پھر 2009 میں مہاراشٹرا بھشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔




















