Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فاطمہ ثنا کو کس بالی ووڈ اداکار سے محبت ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ فاطمہ ثنا نے کنگ خان سے محبت کا اعتراف کیا ہے۔

 بالی ووڈ کی نوجوان حسینہ فاطمہ ثنا شیخ نے فلم’’دنگل‘‘ میں عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کیا، تاہم فاطمہ بطور چائلڈ آرٹسٹ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم’’ون ٹو کا فور‘‘ (2001ء) میں پہلے ہی کام کر چکی ہیں، یعنی عامر خان سے پہلے اداکارہ شاہ رخ خان کو جانتی تھیں۔

عامر خان کی ’ممکنہ‘ محبت فاطمہ ثنا کا کنگ خان سے عشق کا اعتراف

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ فاطمہ ثنا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان ان کی پہلی محبت ہیں اور وہ ان کے ساتھ رومانس کرنے کی خواہشمند ہیں۔

 فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے ’’ون ٹو کا فور‘‘ میں کام کیا ،تب ان کی عمر 10برس بھی نہیں تھی اور اسی وقت انہیں کنگ خان سے محبت ہوگئی تھی۔

عامر خان کی ’ممکنہ‘ محبت فاطمہ ثنا کا کنگ خان سے عشق کا اعتراف

انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ شاہ رخ خان سے عشق کرنا چاہتی تھیں، جسکی وضاحت دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ  اگرچہ وہ حقیقت میں نہیں بلکہ اسکرین پر شاہ رخ خان کے ساتھ عشق کرنا چاہتی ہیں، تاہم ان کی پہلی محبت کنگ خان ہی ہیں۔

فاطمہ شیخ نے کہا کہ انہیں اس وقت بے حد تکلیف پہنچی اور ان کا دل ٹوٹ گیا، جب انہیں بچپن میں ہی یہ پتہ چلا کہ شاہ رخ خان شادی شدہ ہیں۔

عامر خان کی ’ممکنہ‘ محبت فاطمہ ثنا کا کنگ خان سے عشق کا اعتراف

فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کو دیکھ کر سوچا کہ یہ ان کی بیوی کیسے بنیں۔

واضح رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں یہ خبر سرگرم ہے کہ وہ عامر خان سے محبت کرتی ہیں۔