Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لیجنڈری بھارتی اداکار انتقال کر گئے

لیجنڈری بھارتی اداکار منگل دھلون انتقال کر گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل دھلون کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی روز سے شدید طبیعت بگڑنے کے باعث لدھیانہ کے اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم آج صبح ان کا انتقال ہو گیا۔

سینئر اداکار کے انتقال پر شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ منگل دھلون نے بیک وقت فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری دونوں کیلئے کام کیا، پیار کا دیوتا، رنبھومی، دل تیرا عاشق اور ٹرین ٹو پاکستان جیسی فلمیں منگل دھلون کے کیریئر کا حصہ ہیں۔