Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف خان انتقال کرگئے

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کازان خان کا انتقال ہو گیا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری ملیالم، تامل اور کنڑ فلموں میں ولن کے کردار کے لیے مشہور اداکار کازان خان مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔

 اداکار کی موت کی خبر فلم پروڈیوسر اور پروڈکشن کنٹرولر این ایم بدوشا نے فیس بک پوسٹ میں شیئر کی۔

کازان خان کے انتقال پر ساتھی اداکاروں کی جانب سے اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔

<p>File photo</p>

کازان خان نے ملیالم، تامل اور کنڑ سمیت تمام زبانوں کی فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے 50 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔

 اداکار زیادہ تر فلموں میں مخالف کردار ادا کرنے کے لیے جانے جاتے تھے۔ ان کے فلمی کریڈٹ میں سی آئی ڈی موسی، اُلتھائی الیتھا، میٹکوڈی، دی ڈان اور نام اروور نامکو اروور شامل ہیں۔