پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ کو اپنے بیٹے کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقوں کے سیر سپاٹے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ انہیں پہاڑوں سے ایک عجیب تعلق محسوس ہوتا ہے جیسے کے وہ ان سے بات کر رہے ہوں جیسے بتا رہے ہوں کہ آپ اتنے چھوٹے ہوتے ہوئے بھی کتنے دور تک جا سکتے ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ پہاڑوں میں سکون ہے اور انہیں دیکھ کر ایمان کا احساس ہوتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وقت کتنا سخت ہے جب تک آپ ان لوگوں سے گھرے رہیں گے جو آپ سے محبت کرتے ہیں، جن سے آپ محبت کرتے ہیں۔
ماہرہ خان نے لکھا ہے کہ وہ گھڑ سواری کے دوران ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی تھیں تاہم وہاں موجود لوگوں نے بروقت مدد کر کے ان کی جان بچا لی جس کیلئے وہ زندہ رہنے پر ان کی شکر گزار ہیں۔




















