بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی نئی فلم آنے والی ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی اداکار عامر خان اور لیجنڈری فلمساز راج کمار ہیرانی ایک اور فلم مل کر بنائیں گے۔
اس سے قبل راج کمار ہیرانی اور عامر خان ’تھری ایڈیٹس‘ اور ’پی کے‘ کے لئے مل کر کام کرچکے ہیں۔
تاہم اب اداکار اور فلمساز کے درمیان ایک بائیوگرافیکل فلمی پروجیکٹ پر بات چیت جاری ہے اور اسے جلد فائنل کرلیا جائے گا۔

راج کمار ہیرانی اس وقت شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم ’ڈنکی‘ میں مصروف ہیں اور اس کی ریلیز کے بعد وہ عامر کیلئے فلم کا اسکرپٹ فائنل کریں گے۔
عامر اور ہیرانی کے اشتراک کی خبر نے فلمی مداحوں کو خوش کر دیا ہے اور وہ ایک نئی ہٹ فلم کا شدت سے انتطار کر رہے ہیں۔




















