Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

احمد علی اکبر کو معروف اداکارہ سے شادی کا مشورہ؛ بڑا نام سامنے آگیا

پاکستان کے معروف اداکار احمد علی اکبر کو سوشل میڈیا صارفین نے معروف اداکارہ سے شادی کا مشورہ دیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار احمد علی اکبر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اداکار کو سیاہ رنگ کے لباس میں ٹیبل پر بیٹھے موبائل استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹ باکس میں متعدد صارفین 37 سالہ اداکار احمد علی اکبر کو 33 سالہ اداکارہ یمنیٰ زیدی سے شادی کا مشورہ دے رہے ہیں۔

مداحوں کا احمد علی اکبر کو مخاطب اور یمنیٰ زیدی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ آپ دونوں کی جوڑی بہت خوبصورت لگے گی، ایک دوسرے سے شادی کر لیں۔

ایک صارف نے احمد علی اکبر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کی عمر کافی ہو گئی ہے آپ یمنیٰ زیدی سے شادی کر لیں۔