Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عائزہ اعوان نے اپنے مداحوں کو زندگی سے متعلق اہم مشورہ دیدیا

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان نے اپنے مداحوں کو زندگی سے متعلق اہم مشورہ دیدیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو جہاز، پہاڑ جنگلات، جھیل میں سیر کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہر لمحہ اپنی زندگی سے پیار کریں۔

 اس ویڈیو کو سیکڑوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔