بالی ووڈ کے معروف اداکار کے آر کے کو اداکارہ شہناز گل پر نامناسب تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔
حال ہی میں بگ باس 13 سے شہرت پانے والی اداکارہ شہناز گل اپنے نئے گانے ‘یار کا ستایا ہوا ہے’ میں اداکار نواز الدین صدیقی اور جونی روپڈ کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں جس میں گلوکار بی پراک بھی موجود ہیں۔
تاہم کے آر کے کو شہناز گل اور نوازالدین صدیقی کی کیمیسٹری پسند نہیں آئی، انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور لکھا کہ آج میں نے شہناز اور نواز الدین کا گانا دیکھا۔
انہوں نے لکھا کہ نوازالدین ڈانس کررہا ہے اور شہناز بیچاری اداکارہ کم چھچھوری زیادہ لگتی ہے، یہ لڑکی اداکاری نہیں جانتی۔
اداکار کے تبصرے کو اداکارہ شہناز گل کے مداحوں کی جانب سے خوب ناپسند کیا گیا اور انہوں نے کے آر کے کو شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
بعدازاں اداکار نے9 جولائی کو کی گئی ٹوئٹ ہی ڈیلیٹ کردی۔




















