Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آغا علی ایوارڈ شو ادھورا چھوڑ کر کیوں چلے گئے تھے؟ اہم وجہ سامنے آگئی

پاکستان کے معروف اداکار آغا علی نے ایوارڈ شو ادھورا چھوڑ کر جانے کی وجہ بتادی ہے۔

حال ہی میں اداکار آغا علی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے ایک سوال پر ایوارڈ شو آدھا چھوڑ کر آنے کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے میرے پہلے ڈرامے کے لیے ’بیسٹ ایکٹر سوپ‘ کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا، جب ایوارڈ شو کے دوران نومینیشنز کا اعلان کیا گیا تو کئی لوگوں نے مجھے مبارک باد دے دی۔

لیکن جب ’بیسٹ ایکٹر سوپ‘ کے فاتح کا اعلان کیا گیا تو وہ اعزاز کسی اور کو دے دیا گیا جس پر مجھے بہت افسوس ہوا، اس وقت تو میں نے اس اداکار کے لیے خوب تالیاں بجائیں لیکن مجھے لگا کہ میں رو دوں گا اس لیے میں ایوارڈ شو چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

اداکار آغا علی نے کہا کہ گھر جاتے ہی اپنی والدہ کو کال ملائی اور انہیں پوری بات بتائی۔