Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینئر اداکار وسیم عباس کا بیٹے سے متعلق اہم انکشاف

پاکستان کے سینئر اداکار وسیم عباس نے بیٹے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے سینئر اداکار وسیم عباس نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے بیٹے علی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کبھی بھی علی کو کوئی سپورٹ یا سہارا نہیں دیا، اس کے باوجود علی عباس پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں ایک ’انڈرریٹڈ‘ اداکار ہیں۔

    انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے بیٹے علی کو محنت کرنے، توجہ سے کام کرنے اور نئے رجحانات کے ساتھ اپ ڈیٹ رہنے کی اہمیت سے متعلق پیغام دیا۔

اس دوران اداکار نے اداکارہ یمنیٰ زیدی کے لیے نادیہ افغان کی جانب سے دیئے گئے پرانے بیان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نادیہ افگن نے جو کچھ کہا وہ ان کی ذاتی رائے تھی اور کسی کو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ معروف اداکار دلیپ کمار کے پاس بھی ایسے لوگ ہیں جو اُنہیں پسند نہیں کرتے اور یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔

واضح رہے کہ اداکار وسیم عباس ایک مقبول پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں، وسیم عباس فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کا ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

اِن کے چند قابل ذکر ڈراموں میں ’سمندر،‘ ’رات،‘ ’آشیانہ،‘ ’فیملی فرنٹ،‘ ’لنڈا بازار،‘ ’پریم گلی،‘ ’میرے ہمسفر‘ اور ’زندگی گلزار ہے‘ شامل ہیں۔