Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سحر حیات کی شادی کی ان دیکھی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر سحر حیات کی شادی کی ان دیکھی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں معروف ٹک ٹاکر سحر حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں سحر حیات کو سرخ عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے شوہر کو سیاہ شیروانی میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سحر حیات سے گلوکار سمیع رشید سے خوب دھوم دھام سے نکاح کیا تھا جبکہ سحر حیات کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ دنوں ہی ہوا ہے۔