Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کبریٰ خان کی نئی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے

پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کی نئی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

 وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کا ایک سادہ لوح مداح سیلفی لینے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ اس دوران کبریٰ خان اس مداح کا  فون خود پکڑتی ہیں اور سیلفی بنا لیتی ہیں۔

کبریٰ خان کے اس عمل پر انٹرنیٹ صارفین اُن کے اس عاجزانہ رویئے کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی تصاویر و ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔