Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رنبیر کپور کو مداح کی جانب سے ہراسانی کا سامنا؛ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کو مداح کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کو ایک مداح ہراسا کر رہا ہے۔

 وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ممبئی میں رنبیر کپور اپنی گاڑی میں سفر کر رہے ہیں۔ اس دوران ایک بائیک پر سوار لڑکا اداکار کی مرضی کے بغیر اُن کی تصویر بنانا شروع کر دیتا ہے۔

ٹریفک جام ہونے کے سبب رنبیر کپور کی گاڑی رکی ہوتی ہے، اداکار کا ڈرائیور گاڑی کا شیشہ نیچے کر کے مداح کو تصویر کھینچنے سے منع بھی کرتا ہے مگر پھر بھی مداح لڑکا تصویریں بناتا رہتا ہے۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ مداح کا اپنے ہیرو کی تصویر لینا ہراسانی کے زمرے میں نہیں آتا۔

دوسری جانب کچھ صارفین کا خیال اس سے مختلف ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ بغیر کسی فرد کی اجازت کے تصویر کھینچنا ایک مجرمانہ فعل ہے۔