پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے بارے میں ہونے والی تنقید پر براہِ راست نام لیے بغیر منفرد انداز میں ردعمل دے دیا۔
حال ہی میں ماڈل و اداکارہ جیا علی نے ایک پروگرام میں ہانیہ عامر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنے رویے پر قابو رکھنا چاہیے۔
جیا علی کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر ’آؤٹ آف کنٹرول‘ ہوتی جا رہی ہیں جبکہ انہیں یہ بات سمجھنی چاہیے کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں اور انہیں اپنے رویے کا خیال رکھنا چاہیے۔
View this post on Instagram
ہانیہ عامر نے اس تبصرے پر سوشل میڈیا کے ذریعے ردعمل دیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں صرف ’آؤٹ آف کنٹرول ہو گئی‘ لکھا۔
ہانیہ نے اپنی پوسٹ میں کسی شخصیت کا نام نہیں لیا تاہم یہ پوسٹ جیا علی کے بیان کے وائرل ہونے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی جس کے باعث سوشل میڈیا صارفین اسے مذکورہ تبصرے کا بالواسطہ جواب قرار دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram















