پاکستانی اداکارہ فائزہ خان نے ساتھی اداکارہ حنا الطاف کے کراچی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رات گئے شہر کی سڑکوں پر واک کی اور اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
اداکارہ حنا الطاف نے لندن سے کراچی واپسی کے موقع پر شہر کو جیل سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں خواتین خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتیں۔
حنا الطاف کے اس بیان کے بعد فائزہ خان نے انہیں غلط ثابت کرنے کے لیے رات کے وقت کراچی کی سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا اور اپنی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں فائزہ خان کا کہنا تھا کہ آخر کون کہتا ہے کہ کراچی لڑکیوں کے لیے محفوظ نہیں؟ شہر بالکل محفوظ ہے اور وہ رات تقریباً 2 بج کر 15 منٹ پر سڑک پر واک کررہی ہیں۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ گھر میں بیٹھے بیٹھے گھبراہٹ محسوس ہورہی تھی جس پر میں نے باہر نکل کر چہل قدمی کرنے کا سوچا۔
فائزہ خان نے ویڈیو کے اختتام پر کہا کہ اب میں گھر واپس جارہی ہوں اور بالکل محفوظ ہوں۔














