آئے روز اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بننے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سپر اسٹار عامر خان کو ’بیچارہ‘ کہہ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے چند روز قبل بھارت کی معروف مصنفہ شوبھا ڈے کی سوانح عمری پر کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران جب عامر خان سے پوچھا گیا کہ شوبھا ڈے کے کردار پر فلم بنی تو اس کردار کو کون صحیح نبھائے گا، جس پر عامر خان نے پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کا نام لیا۔
اس موقع پر مصنفہ نے کہا کہ کیا وہ اس حوالے سے کنگنا رناوت کا نام لے سکتی ہیں، جس پر عامر خان نے بھی کنگنا کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
Bechara Aamir Khan … ha ha he tried his best to pretend like he doesn’t know that I am the only three times national award winning actress none of those he mentioned has even one …
Thank you @DeShobhaa ji I would love to play you ♥️ https://t.co/o0tS6UYLoC— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) February 10, 2023
اس حوالے سے جب ویڈیو وائرل ہوئی تو کنگنا رناوت نے عامر خان کو تنقید کا نشانہ بناڈالا ۔
اپنی ٹوئٹ میں کنگنا نے کہا کہ بیچارے عامر خان نے یہ دکھانے کی پوری کوشش کی کہ وہ نہیں جانتے کہ میں واحد اداکارہ ہوں، جس نے تین بار نیشنل فلم ایوارڈ جیتا ہے۔
عامر نے ان اعزازات میں سے کسی کا ذکر نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: متنازع بیان دینے والی اداکارہ کنگنا رناوت تبو کی اداکاری کی معترف
کنگنا رناوت نے مصنفہ شوبھا جی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میں آپ کا کردار ضرور ادا کرنا چاہوں گی۔ شکریہ۔




















