بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے ہالی ووڈ میں کام نہ کر نے کی وجہ بتادی۔
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے کہا کہ یہاں سے لوگ ہالی ووڈ جا رہے ہیں، امید ہے وہاں سے بھی کئی اداکار یہاں آئیں گے۔
کرینہ کپور نے کہا کہ اداکار ریان گوسلنگ کے ساتھ کام کرنے میں اعتراض نہیں، میں کبھی بھی ہالی ووڈ میں فلم نہیں کرنا چاہتی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے بچے بہت چھوٹے ہیں، میری شادی ہوگئی اور یہ سب کچھ اتنا تیزی سے ہوا کہ اب انہیں چھوڑنا ناممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار وویک اوبرائے نے ماضی میں کرینہ کپور کی مدد کیسے کی تھی؟
انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے بتایا کہ انہوں نے آج تک ایکشن فلم میں کام کیوں نہیں کیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ ایکشن فلموں سے گریز کرتی ہوں لیکن مجھے معلوم ہے کہ میں یہ اچھے سے کرسکتی ہوں۔
واضح رہےکہ کرینہ کپور نے 2012 میں سیف علی خان سے شادی کی تھی، سیف علی خان اس وقت 51 سال جب کہ کرینہ کپور 41 برس کی ہو چکی ہیں، دونوں کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے۔
ان کے ہاں پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش دسمبر 2016 میں ہوئی تھی، دونوں کے ہاں دوسرے بیٹے ’جہانگیر علی خان‘ عرف ’جے‘ کی پیدائش فروری 2021 میں ہوئی تھی۔




















