بالی ووڈ کی ڈمپل گرل عالیہ بھٹ کی انسٹا پوسٹ نے فینز کو الجھن میں ڈال دیا۔
عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام پر تین پوسٹ شیئر کیں ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک میں نومولود بچی بھی موجود ہے۔
اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد اداکارہ کے دنیا بھر میں موجود لاتعداد فینز سمجھے کہ یہ عالیہ اور رنبیر کپور کی بیٹی راحہ ہے، لیکن تصویر اداکارہ کے کپڑوں کے برانڈ کے ایک اشتہاری مہم کی نکلی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ سال رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی بیٹی کو خوش آمدید کہا ہے اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس جوڑے نے ابھی تک میڈیا کے سامنے اپنی بیٹی کوئی جھلک تک نہیں دیکھائی۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے بچے کی ذاتی زندگی میں کسی قسم کی مداخلت نہیں چاہتی؛ عالیہ بھٹ
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ نے فلم میں کام حاصل کرنے کے لیے اپنا وزن کیسے کم کیا؟




















