Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان نے نئی فلم کا نام ’جوان‘ کیوں رکھا؟ وجہ بتا دی

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم کا نام جوان رکھنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر  کنگ خان نے ایک لائیو سیشن رکھا اور اپنے مداحوں سے گفتگو کی۔ اس دوران ان سے  ایک صارف نے مذاق کیا کہ خان صاحب آپ کے خلاف ایف آئی آر درج کررہا ہوں کہ یہ بڈھا جھوٹ بولتا ہے کہ 57 سال کا ہے۔

شاہ رخ خان نے جواب میں کہا کہ ’’مت کرو یار، ٹھیک ہے میں ہی مان جاتا ہوں کہ میں 30 برس کا ہوں، وہاں میں نے سچ بتا دیا ہے اور اسی لیے میری اگلی فلم کا نام بھی جوان ہے۔‘‘

واضح رہےکہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 4 سال کے وقفے کے بعد ریلیز ہوئی ہے اور یہ ان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے۔

جوان کا ٹیرز