Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

منی لانڈرنگ کیس؛ گرفتار ملزم کا جیکولین فرنینڈس کے حوالے سے اہم بیان

کروڑوں کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم سکیش چندرا شیکھر نے بالی ووڈ اداکارہ  جیکولین فرنینڈس کے حوالےسے نیا بیان دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزم سکیش کا کہنا تھا کہ جیکولین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، میں اس کے تحفظ کیلئے موجود ہوں ، جیکولین کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سکیش چندرا شیکھر کا کہنا تھا کہ بالی وڈ اداکارہ نورا فتیحی نے ان کو جیکولین فرنینڈس کے خلاف بھڑکایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ جیکولین فرنینڈس کو گرفتار نہ کرنے پر دہلی عدالت کا اظہارِ برہمی

ملزم کا کہنا تھا کہ جیکولین اور میں ایک سنجیدہ تعلق میں تھے اور میں نے نورا فتیحی کو نظر انداز کرنا شروع کیا، پھر نورا نے مجھے تنگ کرنا شروع کیا اور کہا کہ میں ان کے ایک رشتے دار کو میوزک پروڈکشن کمپنی بناکر دوں۔

واضح رہےکہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سکیش چندرا شیکھر نے میڈیا رپورٹروں سے درخواست کی تھی کہ وہ اس کی طرف سے جیکولین کو ویلنٹائن کی مبارکباد دے دیں۔