ستر کی دہائی کی نامور خوبرو اداکارہ زینت امان کا کہنا ہے کہ آج بھی فلم انڈسٹری میں خواتین کو کام کرنے کے لیے مردوں کے برابر اجرت نہیں ملتی۔
زینت امان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ انہوں نے 1980 کی فلم قربانی کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران دیا تھا۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ اس ویڈیو کو شوٹ ہوئے تقریبا 50 سال ہوچکے ہیں اور اس کے بعد آج تک انڈسٹری میں بہت تبدیلی بھی آگئی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ فلموں میں خواتین کے کردار اب صرف آرائشی نہیں رہے لیکن ایک چیز جوکہ آج بھی تبدیل نہیں ہوئی وہ ہے معاوضہ دیتے ہوئے صنفی بنیاد پر امتیازی سلوک کیا جانا۔ انہوں نے کہا آج بھی فلم انڈسٹری میں خواتین کو کام کرنے کے لیے مردوں کے برابر اجرت نہیں ملتی۔




















