Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری 3 ‘میں سنجے دت کی انٹری

بالی وڈ کی مقبول ترین  کامیڈی فلم  ہیرا پھیری 3 کی کاسٹ میں سپر اسٹار سنجے دت بھی شامل ہوگئے ہیں جوکہ جرائم پیشہ شخص کا کردار ادا کریں گے۔

 فلم ’ہیرا پھیری‘ کو 2000 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل ’پھر ہیرا پھیری‘ 2006 میں ریلیز کی گئی تھی ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیرا پھیری 3 کا آغاز سیکوئل ’پھر ہیرا پھیری‘ کے آخری سین سے ہو گا، یہاں سے کہانی شروع ہو گی اور تینوں مرکزی کرداروں کو اسلحہ اور مافیا کے بین الاقوامی نیٹ ورک میں دکھایا جائے گا۔

واضح رہےکہ فلم کے پہلے دونوں حصوں کی طرح تیسرے میں بھی ں اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی  مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔