Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہرتیک روشن اپنی گرل فرینڈ سے کب شادی کر رہے ہیں؟ تاریخ سامنے آگئی

سوزین خان سے علیحدگی کے بعد بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہرتیک روشن کا نام صبا آزاد کے ساتھ لیا جا رہا ہے،دونوں کے درمیان دیرینہ دوستی کے بھی کافی چرچے ہیں۔

 ہرتیک روشن اور صبا آزاد خوشگوار تعلقات میں ہیں وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں،یہاں تک کہ صبا آزاد کے ہرتیک روشن کے دونوں بچوں کے ساتھ بھی بہت اچھے تعلقات ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہرتیک روشن اور ان کی گرل فرینڈ صبا آزاد رواں برس نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

یہ دعویٰ سوشل میڈیا کی ایک نیوز سائٹ کی طرف سے سامنے آیا ہے جبکہ ہرتیک اور صبا کی طرف سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہرتیک روشن کی سابقہ اہلیہ نے انکی گرل فرینڈ سے کیا کہہ دیا؟ پوسٹ وائرل

واضح رہےکہ ہرتیک روشن اس وقت اپنی نئی فلم ’فائٹر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ دپیکا پڈوکون بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)