Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بالی ووڈ گلوکار اسٹیج پر ڈرون کیمرا ٹکرانے سے زخمی

معروف بالی وڈ پلے بیک سنگر بینی دیال دوران کنسرٹ ڈرون کیمرا ٹکرانے سے زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی میں ایک لائیو کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران ایک ڈرون کیمرا بینی دیال کے سر کے پچلھے حصے سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے گلوکار زخمی ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بینی دیال کنسرٹ میں اسٹیج پر گانا گانے میں مصروف ہیں، اس دوران ویڈیو بنانے والا ایک ڈرون کیمرا ریکارڈنگ کرتے ہوئے گلوکار کے قریب آیا اور ان کے سر کے پچھلے حصے سے ٹکرا گیا۔

ڈرون کے سر سے ٹکرانے پر گلوکار نے فوراً گانا بند کیا اور اسٹیج پر بیٹھتے ہوئے اپنے سر پر ہاتھ مَلنے لگے ، اس دوران وہاں موجود حکام ان کے پاس آگئے اور انہیں طبی امداد دی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)