Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سارہ علی خان کو ڈیٹ کرنے والے کرکٹر کا کرش کوئی اور اداکارہ نکلی

بالی ووڈ کی شوخ وچنچل اداکارہ سارہ علی خان کو ڈیٹ کرنے والے بھارتی کرکٹر شبمن گل کا کرش کوئی اور اداکارہ نکلی۔

ایک حالیہ انٹریو کے دوران جب شبمن گل  سے ان کے کرش کے بارے میں پوچھا گیا تو پہلے تو وہ ہنس پڑے اور سوال کا جواب گول مول کرنے کی کوشش کی، تاہم جب دوبارہ ان سے یہی پوچھا گیا تو انہوں نے جواب میں اداکارہ  رشمیکا مندانا کا نام لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان کی بھارتی کرکٹر شبمن گل سے قربتیں بڑھنے لگیں؛ مداح تشویش کا شکار

بھارتی کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ بالی ووڈ کی سب سے فٹ اداکارہ کونسی ہیں؟ تو اس کے جواب میں انہوں سارہ علی خان کا نام لیا۔

اسی طرح جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ حال میں سارہ کے ڈیٹنگ کرتے رہے ہیں تو اس کے جواب میں شمبن بولے ’شاید‘۔