بالی ووڈ کے اداکار رنبیر کپور نے کچھ عرصے کے لیے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا ہے ۔
رنبیر کپور نے اپنی نئی فلم تو جھوٹی میں مکار کی تشہیری مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی اگلی فلم ’اینیمل‘ کے بعد کچھ عرصے کے لیے بریک لیں گے۔
اُنہوں نے مزید کہاکہ مجھے امید ہے کہ جلد ہی مجھے کچھ نیا کام بھی پسند آئے گا لیکن فی الحال میں اس بریک سے خوش ہوں کیونکہ میں ابھی ایک بیٹی کا باپ بنا ہوں اور اس طرح مجھے اپنی بیٹی کے ساتھ گزارنے کے لیے کچھ وقت ملے گا۔
فلم ’اینیمل‘ کی پہلی جھلک

یہ بھی پڑھیں؛رنبیر کپور پاکستانی اداکاروں کیساتھ کام کرنے پر آمادہ
View this post on Instagram




















