Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو: ہولی پر ہریتک روشن نے کہہ دیا “نو رنگ، نو بھنگ، صرف فن”

بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہریتک روشن نے اس سال ہولی پر کہہ دیا “نو رنگ، نو بھنگ، صرف فن‘ اور خوب اپنی فٹنس پر زور دیا۔

گزشتہ روز بھارت میں جہاں شہری ہولی کا تہوار منانے میں مصروف تھے وہیں بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن اور ان کی فیملی نے ہولی پر رنگ اور بھنگ کے بجائے اپنی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے ورزش میں مصروف رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)

یہ بھی پڑھیں: ہرتیک روشن کی سابقہ اہلیہ نے انکی گرل فرینڈ سے کیا کہہ دیا؟ پوسٹ وائرل

گزشتہ روز ہرتیک روشن نے انسٹاگرام پر منفرد طریقے سے ہولی منانے کی ویڈیو پوسٹ کی، جس میں ان کے دونوں بیٹے، سابقہ اہلیہ سوزین اور ان کے بوائے فرینڈ ورزش کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

بالی ووڈ اداکار نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ”نو رنگ، نو بھنگ، صرف فن”۔ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ” سب ہولی کیسے منارہے ہیں؟”

واضح رہےکہ ہرتیک روشن اس وقت اپنی نئی فلم ’فائٹر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ دپیکا پڈوکون بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

سوزین خان سے علیحدگی کے بعد بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہرتیک روشن کا نامصبا آزاد کے ساتھ لیا جا رہا ہے،دونوں کے درمیان دیرینہ دوستی کے بھی کافی چرچے ہیں۔

ہرتیک روشن اور صبا آزاد خوشگوار تعلقات میں ہیں وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں،یہاں تک کہ صبا آزاد کے ہرتیک روشن کے دونوں بچوں کے ساتھ بھی بہت اچھے تعلقات ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہرتیک روشن اور ان کی گرل فرینڈ صبا آزاد رواں برس نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔