Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پٹھان کے بعد اب شاہ رخ خان ’دھوم‘ مچائیں گے

بلاک بسٹر فلم پٹھان کے ہدایتکار سدھارتھ آنند نے تصدیق کر دی کہ فلم ’دھوم فور‘ میں ہیرو کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان ہونگے۔

سدھارتھ آنند نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی پوسٹ میں اعلان کیا کہ  پرستاروں کیلئے ایک اپ ڈیٹ ہے، عکسبندی جلد شروع ہونے والی ہے۔ اپنے پسندیدہ شاہ رخ سر کے ساتھ کام کرنے کیلئے بہت زیادہ خوش ہوں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ولن کے متعلق کل مطلع کروں گا۔

صرف یہی نہیں بلکہ سدھارتھ آنند نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں ’پٹھان ٹو‘ کا بھی اشارہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ دھوم تھری میں کام کر نے والے سپر اسٹار عامر خان نے بھی کہا تھا کہ  ان کے نزدیک شاہ رخ خان فلم ’’دھوم 4‘‘ کے لیے بہترین ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان بالی ووڈ سے کب ریٹائرہونگے؟ پٹھان کا دلچسپ جواب

اپنے ایک انٹریو نے انہوں نے کہاکہ اگر پروڈیوسر آدیتہ چوپڑا دھوم فور کے لیے شاہ رخ خان کو لینے کا سوچ رہے ہیں تو یقینا ان کا انتخاب بالکل درست ہوگا، شاہ رخ خان اس فلم میں بالکل فٹ ثابت ہوں گے۔