Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی کرکٹر شبمن گل کا کرش کونسی اداکارہ؟ خود ہی بتادیا

بالی ووڈ کی شوخ وچنچل اداکارہ سارہ علی خان کو ڈیٹ کرنے والے بھارتی کرکٹر شبمن گل کے حوالے سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ان کا کرش اداکارہ ’رشمیکا مندانا‘ ہیں۔ 

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق شبمن گل  سے ان کے کرش کے بارے میں ایک انٹرویو کے دوران  پوچھا گیا تو پہلے تو وہ ہنس پڑے اور سوال کا جواب گول مول کرنے کی کوشش کی، تاہم جب دوبارہ ان سے یہی پوچھا گیا تو انہوں نے جواب میں اداکارہ  رشمیکا مندانا کا نام لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

اپنے حوالے سے پھیلتی ان افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کرکٹر نے اس پوسٹ پر کمنٹ کیا  اور پوچھاکہ وہ کون سا ٹی وی ہے جہاں میں نے ایسی بات کہی ہے جس کے متعلق مجھے خود کچھ نہیں معلوم؟

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان کی بھارتی کرکٹر شبمن گل سے قربتیں بڑھنے لگیں؛ مداح تشویش کا شکار