Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترکیہ میں “ٹائیگر 3” کی شوٹنگ میں مصروف سلمان خان کی تصاویر لیک

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ترکیہ میں اپنی نئی ایکشن فلم” ٹائیگر 3″ کے بڑے حصے کی عکسبندی مکمل کرلی جس کی تصاویر بھی لیک ہوگئی۔

ٹوئٹر پر حال ہی میں فلم سیٹ کی کچھ تصاویر جاری ہوئی ہیں جنہیں دیکھ کر پرستار خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

تصاویر دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہےکہ سلمان خان ایکشن سین فلم بند کروا رہے تھے۔

واضح رہے کہ فلم کے بڑے حصے کی شوٹنگ  روس، ترکی اور آسٹریا میں کی گئی ہے، ٹائیگر 3 میں سلمان خان اویناش سنگھ ‘ٹائیگر’ راٹھور کا کردار دوبارہ نبھائیں گے، جو ایک سابق را ایجنٹ ہے جبکہ کترینہ کیف بھی اپنے سابق کردار زویا کو دوبارہ ادا کریں گی جو کہ سابق آئی ایس آئی ایجنٹ اور ٹائیگر کی بیوی ہے۔

ٹائیگر 3 میں ایک نیا ٹوئسٹ یہ ہے کہ اس فلم میں عمران ہاشمی بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ہیں۔