بالی ووڈ کی خوبرو اور شوخ وچنچل اداکارہ سارہ علی خان کی نئی فلم ’گیس لائٹ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہےکہ سارہ علی خان ایک معذور لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جوکہہ ویل چیئر پر ہیں۔
ٹریلر میں سارہ علی خان کے ڈائیلاگ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہےکہ وہ اپنے والد سے ملنے آتی ہیں لیکن والد خود ناجانے کہاں چلے جاتے ہیں، سارہ کا موقف ہے کہ ان کے والد کو قتل کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
سنسنی خیز فلم ’گیس لائٹ‘ 31 مارچ کو ریلیز ہوگی، جس میں وکرانت ماسے اور چترانگدا سنگھ بھی اہم کر داروں میں نظر آئینگے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سارہ علی خان کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر معروف بھارتی کرکٹر نے خاموشی توڑدی




















