Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم ’اوپن ہائیمر‘ دنیا کے لیے ایک انتباہی پیغام ہے، ڈائریکٹر کرسٹوفر نولان

‘اوپن ہائیمر’ کے ڈائریکٹر نے اس فلم کو دنیا کے لئے ایک انتباہ کے طور پر قرار دیا ہے۔

فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کرسٹوفر نولان نے کہا ہے کہ یہ فلم ایٹم بم کی ایجاد کرنے کی کہانی ہے جس کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا اوپن ہائیمر امریکی لیبارٹری میں جو کام کیا وہ سائنس کا بہترین نمونہ تھا، وہ بہت مثبت کام تھا لیکن اس کے نتائج بہت منفی نکلے۔

نولان کا کہنا ہے کہ ایٹم بم بننا بھی تاریخی لمحہ تھا اور اب مصنوعی ذہانت کا دنیا میں عروج بھی ایک تاریخی لمحہ ہے، مصنوعی ذہانت کے محققین اس لمحے کو ‘اوپن ہائیمر کا لمحہ’ قرار دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ ہالی ووڈ کے سمر بلاک بسٹرز کے سب سے بڑے تصادم میں اوپن ہائیمر کا مقابلہ باربی سے ہو رہا ہے، دونوں ایک ہی دن ایک ڈوئل میں کھلنے کے ساتھ میڈیا نے “باربین ہائیمر” کا نام دیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں