مصنوعی ذہانت پر مبنی ملازمت کے اشتہار کے لئے نیٹ فلکس کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جسے سالانہ $900,000 تک اداکئے جائیں گے۔
جہاں مصنفین اور اداکار بہتر تنخواہ کا مطالبہ کرتے ہیں وہیں نامور اسٹوڈیوز نے منافع بخش AI ملازمت کی فہرستیں پوسٹ کی ہیں۔ Netflix کی لسٹنگ، جس نے $900,000 تک کی تنخواہ کی تشہیر کی ہے جو کہ موجودہ حالات میں تشویوش کا باعث بنی ہیں۔
خیال رہے کہ رائٹرز گلڈ آف امریکہ اور اسکرین ایکٹرز گلڈ کے اراکین کی موجودہ ہڑتال کے دوران ایک اہم مسئلہ مصنوعی ذہانت کے خلاف تحفظات ہیں۔ اسکرین ایکٹرز گلڈ کے مطابق، گلڈ کے 87 فیصد اداکار ہر سال $26,000 سے کم کماتے ہیں۔
اداکاروں اور مصنفین کی یونینیں بہتر تنخواہ کے لیے ہڑتال کر رہی ہیں اور مصنفین یا اداکاروں کی مشابہت کو تبدیل کرنے کے لیے AI کے استعمال کے خلاف تحفظ فراہم کر رہی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















