Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برٹنی اسپیئرز اور شوہر سیم اصغری نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

برٹنی اسپیئرز اور شوہر سیم اصغری نے اپنی 14 ماہ کی شادی ختم کرتے ہوئے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

برٹنی اسپیئرز نے سیم اصغری کی طلاق کے لیے فائل کرنے کے بعد بہترین وکیلوں کی خدمات حاصل کیں ہیں۔

برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری شادی کے 14 ماہ بعد “ناقابل مصالحت اختلافات” کی وجہ سے الگ ہو گئے ہیں۔

جیسا کہ ماڈل نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے اور پاپ کوئین نے ہالی ووڈ کے وکیلوں کی ایک ڈریم ٹیم کی خدمات حاصل کی ہیں ۔

ایک رپورٹ کے مطابق، سپیئرز نے طلاق کی ماہر وکیل خدمات حاصل کی ہیں اور وہ میتھیو روزنگارٹ کے ساتھ کام کرنا جاری رکھیں گے، جو ایک مضبوط وکیل ہیں جو سابق وفاقی پراسیکیوٹر ہیں اور جنہوں نے اسپیئرز کو اپنے والد کی نگرانی میں کنزرویٹری شپ سے آزاد کرایا ہے۔

خیال رہے کہ اداکار اور ٹرینر سیم نے معروف گلوکار کو شادی کی پیشکش کی تھی اور جون 2022 میں اس جوڑے کی شادی ہوگئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں