معروف گلوکارہ مائلی سائرس نے اپنے نئے گانے کی ریلیز کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا ہے۔
مائلی سائرس کے مداحوں کو گلوکارہ کے نئے سنگل یوز ٹو بی ینگ کا جمعہ کو جاری ہونے کا انتظار ہے، جس کا اعلان گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا۔
حال ہی میں گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے گانے کے بول شیئر کیے، جس نے مداحوں کو جذباتی اور پرجوش کردیا ہے تاہم، کچھ مداحوں نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ گلوکارہ اپنی ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے رہی ہیں۔
View this post on Instagram
کیپشن میں، مائلی سائرس نے شیئر کیا کہ اس گانے کے بول دو سال پہلے لکھے گئے تھے، اس سے پہلے کہ اس نے اپنا نیا ریلیز ہونے والا البم، Endless Summer Vacation لکھنا شروع کیا۔
خیال رہے کہ ان کے البم Endless Summer Vacation کے بعد یہ ان کا پہلا گانا ہے۔
مائلی، جو کہ ریکنگ بالز اور فلاورز جیسے پاپ گانوں کے لیے مشہور ہیں، ایک نئے گانے کو ظاہر کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ یہ گانا ان کے سفر کے متعلق ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ 25 اگست کی تاریخ ان کے لیے ذاتی طور پر اور ان کے کیریئر میں اہم ہے۔ گلوکارہ نے کہا، “یہ مخصوص تاریخ، تاریخی طور پر، میرے لیے ذاتی طور پر اور میرے کیریئر میں اہم رہی ہے۔”
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















