Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہ عام عادت جو ہارٹ اٹیک اور فالج کا شکار بناسکتی ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ سوڈا اور فروٹ جوسز جیسے میٹھے مشروبات کا استعمال انسان کو ہارٹ اٹیک اور فالج کا شکار بنا سکتا ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوڈا اور فروٹ جوسز جیسے میٹھے مشروبات کا استعمال ذیابیطس ٹائپ 2، امراض قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج کا شکار بناسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر ہارٹ اٹیک سے بچنا چاہتے ہیں تو اس عام مگر خطرناک عادت کو چھوڑ دیں

تحقیق میں ایسے 40 ہزار افراد کا جائزہ لیا گیا تھا جن میں ذیابیطس ٹائپ 2، دل کی شریانوں کے امراض اور کینسر کی تاریخ نہیں تھی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چینی کا زیادہ استعمال جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے، اور وزن میں اضافے کے باعث وقت گزرنے کے ساتھ امراض قلب اور ذیابیطس جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ سرد موسم میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے؟ اہم وجہ جانیے

 اس کے علاوہ محققین کا کہنا ہے کہ فروٹ جوس پینے کے مقابلے میں پھلوں کو کھانا صحت کے لیے زیادہ مفید ہوتا ہے کیونکہ ان میں موجود قدرتی شکر سے بلڈ شوگر کی سطح میں بہت تیزی سے اضافہ نہیں ہوتا۔

متعلقہ خبریں