Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جسم کے کون سے حصے ہائی بلڈ شوگر کی نشاندہی کرتے ہیں؟ جانیے

دنیا بھر میں دن بدن ذیابیطس کا شکار مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

جو افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں ان کے جسم کے کچھ اعضا ہائی بلڈ شوگر ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں جس پر ماہرین طب نظر رکھنے کا کہتے ہیں۔

 آنکھیں

جسم میں ہائی بلڈ شوگر کا تناسب آنکھوں کے ریٹینا میں موجود خون کی شریانوں کو متاثر کرتا ہے جوکہ آنکھوں  کے مسائل دھندلا نظر آنا، موتیا سمیت دیگر مسائل پیدا کرتا ہے۔

اس کے علاوہ شوگر آنکھوں کے ریٹینا کو اس حد تک بھی متاثر کرتا ہے کہ مریض اپنی بینائی بھی کھو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کیلئے ورزش کا بہترین وقت کونسا ہے؟ جانیے

دل کی تکلیف

ہائی بلڈ شوگر کے مرض میں مبتلا شخص پر فالج اور دل کی تکلیف میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہر وقت رہتا ہے کیو نکہ شوگر خون کی شریانوں کو متاثر کرتی ہے اور بلڈ پریشر کو بڑھاتی ہے۔

گردے

گردے جسم سے زہریلے مادوں اور فضلات کو  فلٹر کرتے ہیں لیکن ذیابیطس کا شکار ہونے سے یہ مرض خون کی شریانوں کو نقصان پہنچاتا ہے جسے ذیابیطس نیفروپیتھی بھی کہا جاتا ہے اور اس کی علامات میں  پاؤں میں سوزش، بلڈ پریشر کا نارمل نہ رہنا اور پشاب میں پروٹین کا شامل ہونا جیسی علامتیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ سوتے وقت کمرے میں روشنی سے بلڈ شوگر لیول میں اضافہ

 پاؤں

شوگر دو طرح سے آپ کے پاؤں کو متاثر کرتی ہے، سب سے پہلے اعصابی نقصان کے ذریعے جو آپ کے  پیروں کو کسی بھی قسم کے احساس سے محروم کر دیتی ہے۔

دوسرا پیروں تک خون کی گردش درست طریقے سے نہیں پہنچ پاتی جس کے باعث زخموں کو بھرنے میں بھی مشکل ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں