Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قبل از وقت سفید ہونے والے بالوں کی رنگت واپس بحال کرنا ممکن ہے؟

ویسے تو بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ بالوں کا سفید ہونا ایک عام عمل ہے لیکن موجودہ دور میں جوانی میں ہی لوگوں کے بال سفید ہوتے جارہے ہیں۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا بال قبل از وقت سفید ہو جائیں تو ان کی قدرتی رنگت واپس لانا ممکن ہے؟

جی ہاں! لیکن اگر آپ کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان ہے تو ہی یہ ممکن ہے۔

20 سے 30 سال کے دوران بالوں کا سفید ہونا عموماً والدین کا ورثہ ہوتا ہے مگر اس بات کا امکان بھی ہے کہ وہ کسی قدرتی جز کی کمی یا بیماری کا نتیجہ ہو۔

اگر آپ متوازن غذا کھانے کے عادی ہیں تو زیادہ امکان یہی ہوتا ہے کہ قبل از وقت بالوں کی سفیدی غذائی اجزا کی کمی کا نتیجہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سفید بالوں کو قدرتی طور پررنگنے کے لئے اس جز کا استعمال کریں

البتہ اگر آپ کی غذا میں مخصوص اجزا جیسے وٹامن بی 12، فولیٹ، کاپر اور آئرن کی کمی ہو تو بھی بال قبل از وقت سفید ہوجاتے ہیں۔

ڈاکٹر ہی ٹیسٹ کرکے بتاسکتے ہیں کہ جسم میں کس غذائی جز کی کمی ہے جس کے بعد اس جز کے غذائی سپلیمنٹس سے اس کمی کو دور کرکے بالوں کی سفیدی کو ریورس کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔

بالوں کی قبل از وقت سفیدی برص، تھائی امراض اور گنج پن کے باعث بننے والے مرض alopecia areata کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہے۔

ہارمونز کی کمی بیشی بھی بالوں کی سفیدی میں کردار ادا کرتی ہے۔

ان امراض کے علاج سے میلانین بننے کا عمل پھر بحال ہوسکتا ہے اور وقت کے ساتھ بالوں کی سفید رنگت ریورس ہوسکتی ہے، مگر اس کا امکان بہت زیادہ نہیں ہوتا۔

حالیہ تحقیقی رپورٹس میں تناؤ اور بالوں میں قبل از وقت سفیدی کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا ہے۔

اگر اچانک بال سفید ہونے لگے ہیں تو اس کی وجہ تناؤ کا شکار رہنا بھی ہوسکتا ہے اور اس پر قابو پانے سے بالوں کی رنگت بحال ہونے کا کسی حد تک امکان ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ اگر آپ کے بال جینز یا عمر بڑھنے کے نتیجے میں سفید ہو گئے ہیں تو ان کی رنگت کو بحال کرنا ممکن نہیں۔

کیونکہ پیدائش کے وقت ہمارے جینز میلانین کو متحرک کرکے ان کی رنگت کا تعین کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ سفید بالوں کو قدرتی طور پررنگنے کے لئے اس جز کا استعمال کریں

ہمارے بالوں کی جڑوں میں ایسے خلیات موجود ہوتے ہیں جو میلانین کو keratins پروٹینز کے ساتھ ملا کر تیار کرتے ہیں۔

بالوں میں میلانین کا ختم ہونا بھی قدرتی عمل ہے خاص طور پر 30 سال کی عمر کے بعد۔

30 سال کی عمر کے بعد بالوں کی رنگت سفید ہونے کا زیادہ تر انحصار ہمارے جینز پر ہوتا ہے، اگر والدین کے بال جلد سفید ہو گئے تھے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔

متعلقہ خبریں