Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میز پر سر رکھ کر سونے والے افراد ہو جائیں ہوشیار؛ بُری خبر سامنے آگئی

رات کی نیند پوری نہ ہو تو اکثر افراد اگلے دن دفتر یا یونیورسٹی میں میز پر سر رکھ کر سوجاتے ہیں۔

لیکن کیا آپ اس طریقے سے سونے کے نقصانات جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ درمیانی عمرکے افراد رات میں پانچ گھنٹے کی نیند لینے پر کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں

 اس طرح سونے سے وقتی آرام ضرور ملتا ہے تاہم یہ کمر میں شدید درد، گردن اور کندھوں میں اکڑن کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ نیند کی حالت میں بہت دیر تک بیٹھ کر سونا جس میں کسی قسم کی حرکت نہ ہو، جسم اس طرح کے عمل کا عادی نہیں ہوتا اور اس کا نتیجہ جسم میں درد کے صورت میں سامنے آتا ہے۔

 یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ زیادہ دیر تک بیٹھنا صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے، ایک ہی پوزیشن میں رہنے سے ریڑھ کی ہڈی پر بوجھ بڑھتا ہے، اس کے لیے اسٹریچنگ ایک بہترین ورزش ہے جو ہڈیوں کی لچک اور جوڑوں کی سختی کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ رات کی نیند کو پرسکون بنانے کیلئے یہ عادت اپنائیں

اس طرح سونا مختلف بیماریوں جیسے ڈیپ وین تھرو مبوسس کے خطرے کو بھی بڑھا سکتا ہے، یہ خون کی گردش کو متاثر کر کے نقل و حرکت کو محدود کر سکتا ہے، جس سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں