شادیوں میں ڈھول بجانا یا تیز آواز میں گانے لگانا ایک عام سی بات ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے؟
جی ہاں! حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تیز یا ہلکی آواز میں موسیقی سننا انسان کو کمزور بنا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دل کا دورہ پڑنے سے 1 ہفتہ پہلے ظاہر ہونے والی 4 خاموش علامات جو آپ کو ہر گز نظر انداز نہیں کرنی چاہئیں
ماہرین نے تحقیق کے دوران ایسے 500 افراد کا جائزہ لیا جو بازاروں کے قریب رہتے یا کام کرتے تھے کیونکہ ایسے افراد کا مسلسل اونچی آواز میں میوزک سے سامنا رہتا ہے۔
5 سال تک کی گئی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں میں دل کی بیماریوں کی کوئی علامت نہیں ہوتی وہ اونچی آواز میں میوزک کے باعث دل کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیشتر افراد کی پسندیدہ وہ غذا جو ہارٹ اٹیک اور موٹاپے کا شکار بنا دیتی ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کی بیماریوں کا کچھ حد تک شور شرابے سے بھی تعلق ہے جن پر انسان عام طور پر توجہ نہیں دیتے۔




















