خوبصورت نظر آنا ہر ایک کا فطری حق ہے اور خواتین اس کے لیے کئی طرح کے جتن بھی کرتی ہیں۔ دنیا بھر میں حسن کے مختلف میعار ہیں اور فی زمانہ کورین گلاس اسکن کو کافی پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔
کورین گلاس اسکن کے حصول کے لیے ضروری نہیں ہے کہ آپ کے پاس بے شمار مہنگی مصنوعات ہوں بلکہ آپ اسے گھر میں موجود چند عام اجزاء سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
گھر میں موجود بہت سارے اجزاء اپنے اندر ایسے خواص رکھتے ہیں جو آپ کی اسکن کو کورین گلاس اسکن میں بدل سکتے ہیں، یہاں پر ایسے ہی اجزاء کا ذکر کیا جارہا ہے۔
سبز چائے
سبز چائے اپنی اینٹی آکسیڈینٹس خصوصیات کی بنا پر کافی مقبول ہیں، یہ جلد کی رنگت کو نکھارنے اور سوزش کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
سبز چائے کو تیار کرنے کے بعد ٹھنڈا ہونے دیں اب اس میں روئی کو ڈبو کر چہرے پر لگائیں یہ چہرے کے مسامات کو کم کرنے جلد کی ساخت کو بہتر بنانے میں ایک قدرتی ٹونر کی طرح کا کام کرتا ہے۔
شہد
شہد جلد کی نمی کو برقرار رکھنے میں بے حد معاون ثابت ہوتا ہے، شہد سے تیار ماسک جلد کی کھردری سطح کو صاف کرنے اور ہموار بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
رائس واٹر
رائس واٹر کورین اسکن کیئر روٹین کا بنیادی جز ہے جو ان کی روایات میں شامل ہیں۔رائس واٹر مختلف وٹامنز اور منرلز سے بھرپورہوتا ہے۔ چاول کے پانی سے چہرہ دھونا جھائیوں کو دور کرنے، مسامات کو کم کرنے اور جلد کو دلکشی کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
کھیرا
یہ جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے کا ایک قدرتی ٹول ہے، یہ جلد پر ایک بے انتہا ٹھنڈک کا احساس فراہم کرتا ہے۔ کھیرے کے سلائس چہرے پر رکھنے سے جلد کی نمی کو بڑھانے اور سوزش کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے ، ساتھ ہی یہ جلد کی رنگت کو نکھارنے اور تازگی فراہم کرنے معاون ثابت ہوتے ہیں۔
ایلوویرا
یہ اپنی انوکھی مؤسچرائزر خصوصیت کی بنا پر جانا جاتا ہے۔ایلوویرا جیل جلد میں جذب ہوکر اسے ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ یہ بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کر کے جلد کو خشک ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔
یہاں پر یہ بات جاننا نہایت ضروری ہے کہ ان اجزاء کا استعمال چہرے پر کوئی معجزاتی نتائج فراہم نہیں کرے گا۔ اس کا انحصار آپ کی جلد کی ساخت پر بھی ہے وہ کس طرح کی ہے اور ان اجزاء کے استعمال سے کتنی متاثر ہوتی ہے۔ ساتھ ہی غذا اور آپ کا طرز زندگی بھی کافی اہمیت رکھتاہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















