Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانیہ میں پہلی بار رحم کی کامیاب پیوندکاری

برطانیہ میں پہلی بار رحم کے بغیر جنم والی خاتوں میں عطیہ کردہ رحم منتقل کردیا گیا، پیوندکاری کا یہ عمل آکسفورڈ کے چرچل ہسپتال میں سرجنوں کی ٹیم نے انجام دیا۔ اس کامیاب سرجری کے ساتھ ہی تولیدی عمل میں ایک نئے دور کی صبح کوخوش آمدید کہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ رحم وصول کرنے والی خاتون کی عمر34 برس ہے اوروہ پیدائشی طور پر اس عضو سے محروم تھی تاہم ان کی بڑی بہن جو پہلے ہی بچوں کی ماں ہیں نے انہیں اپنا رحم عطیہ کردیا تاکہ وہ بھی ماں بن سکیں تاہم اس اہم کامیابی کے بعد بہت سے اخلاقی سوالات جنم لینے لگے ہیں۔

اس آپریشن کو وومب ٹرانسپلانٹ یو کے نے فنڈ کیا تھا، یہ ایک خیراتی ادارہ جو رحم کی پیوند کاری کی تحقیق کے لیے فنڈز اکٹھا کرتا ہے اور منشیات، آئی وی ایف اور سروگیسی جیسے موجودہ عمل کے ساتھ ساتھ، آنے والے چند سالوں میں بانجھ پن کے علاج کے لیے رحم کی پیوند کاری کو ایک اور آپشن بنانا چاہتا ہے۔ تاہم، اگرچہ یہ طریقہ کار کچھ خواتین کی زندگی بدل سکتا ہے لیکن اخلاقی تحفظات کو مدنظر رکھنا بھی ضروری ہے۔

رحم کی پیوند کاری ایک پیچیدہ طریقہ کار ہے جس میں سرجنوں کی ایک ٹیم عطیہ کرنے والے سے رحم لیتی ہے اور دوسری ٹیم اسے رحم حاصل کرنے والی خاتون میں ٹرانسپلانٹ کرتی ہے۔ یہ دونوں کام ایک طویل اور پیچیدہ آپریشن کے ذریعے انجام دیے جاتے ہیں جو کئی گھنٹوں تک جاری رہتے ہیں، اور مریض اس کے بعد کئی دنوں تک ہسپتال میں رہتے ہیں۔

رحم عطیہ کرنے والی اور وصول کرنے والی دونوں خواتین سے پہلے نفسیاتی مناسبیت کو یقینی بنانے کے لیے وسیع مشاورت سے گزرنا پڑتا ہے، اورساتھ رحم وصول کرنے والی خاتوں کو ایسی ادویات لینا پڑتی ہیں تاکہ مدافعتی نظام کو جسم میں آنے والے نئے عضو کو مسترد کرنے سے روکا جا سکے۔

ایک بار جب رحم وصول کرنے والی خاتون اس رحم کا استعمال مکمل کر لیتی ہے تو اسے ہٹانے کے لیے اس کی مزید سرجری ہوتی ہے، تاکہ امیونوسوپریسنٹ ادویات کو بند کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ رحم کی پیوندکاری کا پہلی کامیاب سرجری 2012 میں کی گئی تھی اس کے بعد سے اب تک دنیا بھر میں 100 کے قریب طریقہ کار کو اپنایا جاچکا ہے جس کے نتیجے میں تقریباً 50 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس سرجری سے کون فائدہ اٹھا سکتا ہے

رحم کی اس پیوند کاری کے ممکنہ فائدہ اٹھانے والی وہ خواتین  ہیں جو طبی وجوہات کی بناء پر حمل نہیں رکھ سکتیں۔ تقریباً 5,000 میں سے ایک عورت بغیر رحم کے پیدا ہوتی ہے، اور بچہ پیدا کرنے کی عمر کی بہت سی دوسری خواتین کا رحم کینسر، فائبرائڈز، پرولیپس یا انتہائی بھاری ماہواری کی وجہ سے ہٹا دیا جاتا ہے۔

اگرچہ رحم کے بغیر خواتین سروگیٹس کے ذریعے جینیاتی ماں بن سکتی ہیں لیکن وہ خود بچے کو جنم دینا چاہتی ہیں تو رحم کی پیوندکاری انہیں اپنے بچوں کو جنم دینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

یہ کسی قدر محفوظ تاہم تکلیف دہ طریقہ ہے رحم کی پیوند کاری ایک ایسی سرجری ہے جو زندگی بچانے کے لیے نہیں بلکہ اس کے معیار کو بڑھانے کے لیے کی جاتی ہے تاہم، زیادہ تر دیگر غیر جان بچانے والی سرجریوں میں ایک زندہ عطیہ دینے والے کو شامل نہیں کیا جاتا۔

اخلاقی سوالات کی جہاں تک بات ہے تو یہ عمل خواتین پر اپنے رحم کو عطیہ کرنے کے حوالے سے دباؤ کوبڑھا سکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں