Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار20 غذائیں

ہائی بلڈ پریشرایک خاموش قاتل ہے۔ آپ کو یہ معلوم ہونے میں بھی کئی برس لگ سکتے ہیں آپ کو یہ مرض ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی کوئی علامت سامنے نہیں آتی۔ تاہم کچھ قدرتی غذائیں اور عادات ہیں جنہیں اپنا کر اس مرض سے بچا جاسکتا ہے۔

یہ بات سب ہی جانتے ہیں  کہ صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا نہایت ضروری ہے تاہم اگر غذا میں سبزیوں اور پھلوں کا تناسب زیادہ ہوتو یہ آپ کے لیے اور بھی مفید ثابت ہوتی ہیں۔

بلڈ پریشر جب بڑھ جاتا ہے تو یہ کئی ضمنی اثرات کا باعث بن سکتا ہے تاہم کچھ غذائیں بلڈ پرییشر کو قدرتی طور پر توازن میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں وہ کون سی ہیں جانتے ہیں۔

 سیب

ایک مکمل سیب استعمال امراض قلب کے خطرے والے عوامل کو بہتر بنا سکتا ہے، جیسے کہ کولیسٹرول اور سوزش۔ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ روزانہ کم از کم ایک سیب کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 9 فیصد کم ہوجاتا ہے۔

سیب اپنے فلیوونائڈز کی وجہ سے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے یہ نائٹرک آکسائیڈ کی پیداوار کو بڑھا کر اینڈوتھیلیل فنکشن کو بہتر بناتا ہے، جو خون کی نالیوں کو آرام فراہم کر کے بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔

ترش پھل

ترش پھل جیسے نارنگی، چکوترہ، لیموں اور مٹھے میں ہیسپریڈین ہوتا ہے، یہ ایک فلیوونائڈ ہے جو بلڈ پریشر کو کم کر کے دل کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔

کیلا

کیلے میں پوٹاشیم کی مقدار دیگرپھلوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے، جو آپ کے جسم سے سوڈیم اخراج کو بڑھا کر بلڈ پریشر کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے ساتھ ہی یہ آپ کے خون کی نالیوں کی دیواروں میں تناؤ کو بھی کم کرتا ہے۔

 کیوی

ایک تحقیق کے مطابق کیوی کے استعمال کے بعد معتدل بلند بلڈ پریشر والے بالغ افراد میں بہتری نوٹ کی گئی۔ وہ شرکاء جنہوں نے آٹھ ہفتوں تک روزانہ تین کیوی پھل کھائے ان کے بلڈ پریشر میں ان لوگوں کے مقابلے میں نمایاں بہتری آئی جنہوں نے روزانہ ایک سیب کھایا۔

یہ اثرات کیوی میں موجود پوٹاشیم، وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی وجہ سے ہو سکتے ہیں۔

بلیو بیریز

بلو بیریز انتھوسیاننز (ایک پولی فینول) کی وجہ سے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔

 انار

انار کا جوس پینے سے سیسٹولک بلڈ پریشر کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے قطع نظر اس کے استعمال کی مقدار یا مدت کے۔ محققین نے پایا کہ 1 کپ سے زیادہ انار کا رس پینے سے ڈائیسٹولک بلڈ پریشرنیچے کے بلڈ پریشر کو کم کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ گریوں میں چند ایسے ہیں جو بلڈ پریشر کو کم کر سکتے ہیں جیسے اخروٹ، پستے، بادام۔ جبکہ سالمن مچھلی بھی بلڈ پریشر کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

سبزیوں میں گاجر، سبز پتوںوالی سبزیاں، چقندر، لہسن، ادرک، پھلیاں، ٹماٹر کا گودا جبکہ دلیہ اور براؤں رائس کا استعمال بھی بلڈ پریشر کو توازن میں رکھنے معاون ثابت ہوتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں