Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ان 5 آسان سے طریقوں سے اپنا اعتماد بڑھائیں

اعتماد ایک ایسی خاصیت یا صفت ہے جو نہ صرف آپ کی خود اعتمادی کو بڑھاتی ہے بلکہ لوگ آپ کو کیسے لیتے ہیں اس کی سمجھ بوجھ بھی دیتی ہے۔ یہاں پرزندگی کے مختلف پہلوؤں میں پراعتماد محسوس کرنے اور دکھائی دینے کے لیے یہ 5 آسان سے طریقے پیش کیے جارہے ہیں۔

اپنی ذات کے لیے مثبت سوچ رکھیں

اپنی ذات کے  لیے اندر سے آنے والی تنقید کو ختم کریں اور منفی سوچ کو مثبت خیال سے بدلیں، اپنے سوچ کو حد درجہ مثبت رکھیں جس کی جھلک آپ کے رویہ میں نظر آئے۔

باڈی لینگویج

اپنے ہر انداز کو بہتر رکھیں، بات کرتے وقت ہمیشہ نگاہیں ملا کر بات کریں اور نرمی کے ساتھ ہاتھ ملائیں اس طرح سے کھل کر کسی ملنا آپ کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

معلومات

معلومات آپ کے اعتماد کو بڑھاتی ہے چاہے کوئی پریسنٹیشن دینی ہو یا سوشل ایونٹ میں تقریرکرنی ہو، اس طرح کی پریسنٹیشن اور لوگوں کے سامنے تقریریہ آپ کے اعتماد کو آسانی کے ساتھ بڑھا کر آپ کواس کام کے کرنے کے لیے  قابل بناتی ہے۔

اچھا سامع

کسی بھی گفتگو کے دوران توجہ سے سننا اور اس کے مطابق جواب دینا یہ واضح کرتا ہے کہ آپ سامنے والے کی  حقیقت میں مدد کرنا چاہتے ہیں اور اس طرح کا رویہ آپ کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

خوش لباس ہونا

لباس کو تقریب کی مناسبت سے پہننے سے آپ اپنی ذات میں بہترمحسوس کرتے ہیں جب آپ اپنے بارے میں پر اعتماد ہوتے ہیں کہ آپ کیسے لگ رہے ہیں تو آپ کا اعتماد قدرتی طور دکھائی دینے لگتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں