عام ٹوتھ برش کا موزانہ اگر الیکٹرک ٹوتھ برش سے کیا جائے تو آپ الیکٹرک ٹوتھ برش کے فوائد جان کے حیران رہ جائیں گے، یہ دانتوں کی صفائی کے ساتھ منہ کی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
یہاں پر الیکٹرک ٹوتھ برش کے استعمال کے چند حیران کن فوائد پیش کیے جارہے ہیں تاکہ آپ بھی ضرور اسے استعمال کریں۔
پلاک کی بہتر صفائی
الیکٹرک ٹوتھ برش میں ارتعاش پیدا کرنے کی صلاحیت دانتوں پر جمے پلاک کو بہتر انداز میں صاف کرتی ہے۔ کیونکہ یہ منہ کے ان جگہوں کی صفائی کرتا ہے جہاں عام برش نہیں پہنچ پاتا۔
مسوڑھوں کی نرمی سے صفائی
ایک الیکٹرک ٹوتھ برش نہ صرف آپ کے دانتوں کے لیے اچھا ہے بلکہ یہ آپ کے مسوڑھوں کے لیے بھی بہترین ہے کیونکہ یہ دانت صاف کرنے کے دوران آپ کے مسوڑھوں ک ہر طرح کے نقصان سے بچاتا ہے۔
ٹائم سیٹ کرنا
ایک الیکٹرک ٹوتھ برش میں ٹائم سیٹ کرنے کا آپشن موجود ہوتا ہے اس طرح آپ دانتوں کی صفائی کے لیے مقرر کیے جانے والے مخصوص وقت کو سیٹ کر کے دانتوں کی بہتر صفائی حاصل کر سکتے ہیں۔
مکمل صفائی
ایک الیکٹرک ٹوتھ برش میں کئی طرح کی خصوصیات ہوتی ہیں جیسے ٹائمر، ارتعاش، برش کے ریشوں کی گھومنے کی صلاحیت اور پریشر دینے والے سینسر یہ سب مل کر دانتوں کی مکمل صفائی کو یقینی بناتے ہیں ساتھ ہی یہ دانتوں میں کیویٹیز بننے اور مسوڑھوں کو بیماری سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
استعمال میں آسان
الیکٹرک ٹوتھ برش استعمال میں عام برش کی نسبت زیادہ آسان ہوتا ہے جسے ہر عمر کے افراد استعمال کرسکتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















