انسان خوب سے خوب تر کی جستجو میں لگا رہتا ہے کہ اور یہی جستجو حیرت انگیز ایجادات کی وجہ بنتی ہے، اسی تناظر میں ایک ایسا اسمارٹ چھلا بنایا گیا ہے جو کہ شفاخانہ ہونے کے ساتھ آپ کا بٹوا بھی ہے۔
واضح رہے کہ سائنسدانوں اور انجینیئروں کی ایک ٹیم نے دنیا کا سب سے جدید ترین چھلا بنایا ہے جو الیکٹرک نظام سے چارج ہوتا ہے یہ مکمل طور پر آپ کی صحت کا خیال یا نگرانی کرتا ہے اور اس کے علاوہ یہ امریکا، برطانیہ اور جرمنی جیسے ممالک میں پیمنٹ کے لیے یا رقم کی ادائیگی کے لیے بھی استعمال ہوسکتا ہے، اس چھلے کو رنگ ون کا نام دیا گیا ہے۔
رنگ ون نامی اس انوکھے چھلے کی قیمت 260 ڈالر سے لے کر 400 ڈالر تک ہے قیمت کا فرق اس میں موجود خصوصیات یا کانفیگریشن کی وجہ ہے۔ واضح رہے کہ فی الحال یہ اسمارٹ چھلا اپنی تکمیل، آزمائش اور جانچ کے آخری مراحل سے گزر رہا ہے اور اسے کراؤڈ فنڈنگ کی ایک مشہور ٹیکنالوجی ویب سائٹ انڈیگوگو پر رکھا گیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی افادیت کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے اس میں سرمایہ کاری ہے اور اس کی تیاری کے لیے رقم مطلوب تھی جمع ہوگئی۔
اس اسمارٹ انگوٹھی نما چھلے کے اندر گویا الیکٹرونک کے پورے نظام کو سمودیا گیا ہے اور اس میں جو اہم خواص اور خصوصیات شامل انہیں یہاں بتایا جارہا ہے۔

اس کی سب سے پہلی خصوصیت یہ ہے کہ جب آپ چل رہے ہوںگے یہ آپ کے توازن کا خیال رکھے گی کہ آیا آپ درست قدم اٹھا بھی رہے ہیں یا نہیں، لڑکھڑا تو نہیں رہے ہیں، بلخصوص بزرگ افراد کے لیے، دوسری جانب یہ آپ کی نیند کا پورا احوال رکھتا ہےاور صبح کے وقت اس نیند کے معیار کا ڈیٹا آپ اپنے اسمارٹ فون پر دیکھ سکتے ہیں، اس کے علاوہ یہ بلڈ پریشر ، دل کی دھڑکن اور سانس کی آمدورفت کا مکمل حساب رکھتا ہے اور وقت پڑنے پر یہ اسے آپ کے طبیب یا معالج کو بھیج بھی سکتا ہے۔
اگر آپ مراقبہ کرتے ہیں تو یہ چھلا مائنڈفلنس کا خیال رکھتے ہوئے یہ بتاتا ہے کہ آیا کہ آپ کی توجہ اور ارتکاز مراقبے کے دوران کیسا تھا۔
یہ چھلا ورزش کرنے کے دوران آپ کی دل کی دھڑکن، نظام تنفس اور اس کے اتار چڑھاؤ کا بھی مکمل خیال رکھتا ہے اور اسے نوٹ کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ایک طرح سے صحت کا نگراں اعلیٰ کہا جاسکتا ہے، لیکن اس کی اہمیت یہاں ختم نہیں ہوتی کیونکہ رنگ ون کے اندر ایک ایسا ںظام بھی ہے جو کونٹیکٹ لیس پیمنٹ کو مقبول بناتا ہے امریکا میں بہت سارے نظام ایسے چل رہے ہیں جن میں آپ اپنے اسمارٹ فون کی اسکرین پر صرف ایک ٹچ کر کے رقم ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیج سکتے ہیں تاہم یہ کام اب اس انگلی کو کہرانے سے ہو گا جس میں آپ نے رنگ ون نامی چھلا پہنا ہوگا، اسی طرح یہ رقم کی ادائیگی کے لیے بھی یہ ایک مؤثر طریقہ ثابت ہوسکتا ہے۔

اس اسمارٹ چھلے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے جب اسے انڈیگوگو ویب سائٹ پر رکھا گیا تو صرف اٹھائس دن کے اندر اس کی تیاری کے لیے مطلوبہ رقم جو کہ دس لاکھ ڈالر تھی جمع ہوگئی۔
رنگ ون نامی اس حیرت انگیز چھلے میں ایک خاص نظام ایسا ہے جو مکمل صحت، ورزش، نیند، بیماری اور بیماری سے اٹھنے کے بعد جو بحالی کا عمل ہوتا ہے اس پر بھی مکمل طور پر نظر رکھتا ہے اور جسم کا ڈیٹا حاصل کرتا رہتا ہے۔

یہ چھلا اس ڈیٹا کو قریبی اسمارٹ کی ایپ تک روانہ کردیتا ہےاور آپ اس کے اندر اپنے گھروالوں اور معالج کو شریک کر لیں تو وہ بھی آپ کے ڈیٹا کو دیکھ سکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہ چھلا بلحصوص ان بزرگ افراد کے لیے بہت کار آمد ہیں جو اپنی کیفیات نہیں بتا سکتے تو ان کے جو نگراں یا ان کا خیال رکھنے والا عملہ یا معالج یا تیماردار ان کے بارے میں مکمل طور پر ان کی صحت کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ چھلا آپ کی نیند کا مکمل دورانیہ نوٹ کرتا ہے اورنیند کے میعار کی بھی جانچ پڑتال کرتا ہے اور آپ کو بتاتا ہے کہ آپ کی نیند بہتر ہے یا نہیں، اس کے علاوہ یہ ورزش کے دوران برن ہونے والے حراروں، حرکات وسکنات یا چہل قدمی کے دوران چلے جانے والے قدموں کو بھی نوٹ کرتا ہے۔
رنگ ون پہننے میں نہ صرف آسان ہے بلکہ یہ آگ اور پانی سے مکمل مزاحمت رکھتی ہے اگر رنگ کو پہن کر سوئمنگ کی جائے تو اس سے اس کے نظام پر کوئی فرق نہیں پڑے گا تاہم رواں برس کے اختتام پر ہی یہ پروڈکٹ مارکیٹ میں دستاب ہوگی۔




















