Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پلاسٹک یا کاغذ ؟ کون سی اسٹرا صحت اور ماحول کے لیے بہتر ہے

گھر ہویا باہر کسی بھی کبھی مشروب کو پینے کے لیے پلاسٹک سے بنی اسٹرا کو ایک عرصے سے استعمال کیا جاہا ہے جس کی رسائی صرف ایک بار ہی آپ کے مشروب تک ہوتی اور اس کے بعد اسے پھینک دیا جاتا ہے۔

 اس طرح یہ اسٹرا بھی ماحول کو نقصان پہچانے والے سب سے خطرناک فضلے میں شامل ہے جسے پلاسٹک کہتے ہیں۔ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں پلاسٹک اس صدی کی سب سے بری ایجاد ہے جس نے انسان کے ساتھ دیگر حیاتیات کی زندگی کو ناقابل یقین حد تک نقصان پہنچایا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اسٹرا کو بنانے کے لیے پلاسٹک کا بہتر متبادل تلاش کیا جارہا ہے جس میں کاغذ، شیشہ، پودوں پر مبنی مواد یا دیگر دھات شامل ہیں تاکہ انسانی صحت کے ساتھ ماحول کو بھی بچایا جاسکے۔

یہی وجہ ہے اب اسٹرا پلاسٹک کے بجائے کاغذ سے تیار کی جارہی ہے اگرچہ کاغذ سے بنی اسٹرا پلاسٹک کی طرح  ماحول میں 300 سال یا اس سے زیادہ عرصے تک نہیں رہ سکتی، تاہم یہ صحت کے لیے مضر ثابت ہوسکتی ہے۔

بیلجیئم کی یونیورسٹی آف اینٹورپ کے محققین کے مطابق کاغذ سے بنی اسٹرا کو خوشنما اور چمکدار بنانے کے لیے مختلف کیمکلز  استعمال کیے جاتے ہیں ان ہی میں چند کیمیکلز ایسے ہیں جو ہمیشہ کے لیے موجود رہ سکتے ہیں جنہیں پی ایف اے ایس کہا جاتا ہے۔ پی ایف اے ایس مصنوعی کیمیکلز کا ایک بڑا، پیچیدہ گروپ ہے جو تقریباً 1950 کی دہائی سے پوری دنیا میں صارفین کی مصنوعات میں استعمال ہو رہا ہے۔ جس میں کھانے کو پیکیجنگ یا کوک ویئر پر چپکنے سے روکنے، کپڑوں اور قالینوں کو داغوں کے خلاف مزاحم بنانا شامل ہے۔

یہ دیرپا پی ایف اے ایس کئی دہائیوں تک ماحول میں رہ سکتے ہیں، پانی کی سپلائی کو آلودہ کر سکتے ہیں، اور صحت کے متعدد مسائل سے وابستہ ہیں۔

ایک تخمینے کے مطابق، امریکہ میں ہر روز  ڈسپوزایبل اسٹرا  کی تعداد 500 ملین ہے۔ ڈسپوزایبل اسٹرا پر خرچ ہونے والی رقم گزشتہ دو دہائیوں سے سال بہ سال بڑھ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے دونوں طرح کی اسٹرا کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیا ہے کیونکہ دونوں ہی انسانی حیات کے ساتھ ماحول کے لیے بھی نقصاندہ ہے ۔